InternationalPosted at: Feb 19 2020 10:51AM كووڈ -19: ڈاکٹر کی موت پر ٹیڈروس کا اظہار تعزیت
جنیوا، 19 فروری (ژنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈنوم گیبريسس نے کوررونا وائرس -19 (كووڈ -19) کا علاج کر رہے چین کے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر لیو ژی منگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے منگل کو ٹوئٹر پر کہا’’ڈاکٹر لیوژی منگ کے خاندان اور ان کے دوستوں سے میری گہری تعزیت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ڈاکٹر لیو نے بہت سارے لوگوں کی جان بچائی ہے۔ میری تعزیت ان کے اور اسپتال میں کام کرنے والوں کے ساتھ ہے‘‘۔
مقامی صحت کمیٹی نے جاری ایک ریلیز میں کہا’’چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں واقع اسپتال کے سربراہ 51 سالہ ڈاکٹر لیو نے اس وبا سے لڑنے کے لئے اہم کردار ادا کیا تھا‘‘۔
قابل غور ہے کہ 11 فروری تک کورونا وائرس سے کل 1716 چینی صحت عملہ متاثرپائے گئے تھے جن میں چھ کی موت ہو چکی ہے۔
ڈبليو ایچ او نے منگل کو كووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے صحت ملازمین کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلقہ ہدایات جاری کئے ہیں۔
ژنہوا،اظ