InternationalPosted at: Dec 15 2019 9:49AM چین میں کوئلہ کان میں سیلاب، چار کی موت
چینگدو، 15 دسمبر (یو این آئی) چین کے جنوبی صوبے سچوان میں ایک کوئلہ کان میں سیلاب آنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 14 افراد اس میں پھنس گئے ہیں۔
صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق ریسکیو ٹیم پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ دیگر 200 لوگ بھی بچاؤ ٹیم کا ساتھ دے رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ مواصلات میں رکاوٹ کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
ژنہوا۔ این یو۔