InternationalPosted at: Jan 13 2019 9:42AM چین میں کوئلہ کی کان میں دب کر 19 مزدوروں موت
شی آن، 13 جنوری (یو این آئی) چین کے شمال مغرب صوبہ شانسکی میں ایک کوئلہ کان کا ایک حصہ گرنے سے 19 مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی افسران نے اتوار کی صبح اس حادثہ کی اطلاع دی۔
نیوز ایجنسی زنہوا کی رپورٹ کے مطابق شونم شہر میں بیجی مائننگ کمپنی لمیٹیڈ کے لاجی اگوا کے کوئلہ کان میں یہ حادثہ سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کان میں 87 مزدور کام کررہے تھے۔ حادثہ کے بعد ان میں سے 66 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔
کان میں پھنسے دو مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ پیش آنے کی وجوہات دریافت کی جارہی ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔