image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:29 Hrs(IST)
International

مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کےمنشور کے مطابق حل کیاجائے: چین

مسئلہ کشمیر   کواقوام متحدہ  کےمنشور کے مطابق حل  کیاجائے: چین

اقوام متحدہ، 17 اگست (یواین آئی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ زم نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر مسئلے کا حل اقوام متحدہ کےمنشور، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور ہندوستان و پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے مطابق پرامن طریقے سے ہونا چاہئے۔
مسٹر ژانگ نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ چین اس علاقے کے حالات کو لے کر بہت پریشان ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان سے ایسی یکطرفہ کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی جس سے کشیدگی اور بڑھ سکتی ہو۔
قابل ذکر ہے کہ چین نے بدھ کو انسانی حقوق اور جموں و کشمیر کی سیکورٹی کے معاملہ پر بات چیت کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بند کمرے میں میٹنگ بلانے کی اپیل کی تھی۔ اس اجلاس میں سلامتی کونسل کے صرف پانچ رکن ممالک -برطانیہ، فرانس، روس، چین اور امریکہ کو ہی شامل ہونا تھا. اس اجلاس سے ہندوستان اور پاکستان کو باہر رکھا گیا تھا۔
دوسری طرف امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کر کےان سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی نہ بڑھانے کو کہا ہے۔
یو این آئی،اظ

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image