InternationalPosted at: Feb 29 2020 12:45PM کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین اور امریکہ باہمی تعاون کریں: کائی
واشنگٹن، 29 فروری (ژنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر ٹیانکائی نے کرورونا وائرس سے متعلق چین اور امریکہ کو سیاسی تنازع سے بالاتر ہوکر باہمی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کائی نے کہا’’چین اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور ان دونوں کو عالمی چیلنجوں اور مسائل کے تدارک کے لئے باہم تعاون کرنا چاہئے کیونکہ اس وقت چین اور امریکہ کی ایک ارب 70 کروڑ آبادی اور دنیا کی آٹھ ارب کی آبادی کا مفاد داؤ پر ہے۔
انہوں نے کہا’’بیماری حدود نہیں پہچانتی۔ اس غیر متوقع وبا نے ایک بار پھر یہ یاد دلایا ہے کہ انسانیت کتنی حساس ہے اور مشکلات کا سامنا کرنے کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنا کتنا لازمی ہے‘‘۔
ژنہوا،اظ