InternationalPosted at: Nov 30 2022 8:42PM چین کے سابق صدر زیانگ زیمن انتقال کر گئے
بیجنگ، 30 نومبر (یو این آئی) چین کے سابق صدر زیانگ زیمن بدھ کی سہ پہر شنگھائی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 96 برس تھی۔
چین کے سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر کو گزشتہ اکتوبر میں کچھ سیاسی پارٹیوں میں دیکھا گیا تھا۔ اس دوران ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ صدر شی جن پنگ، سابق صدر ہوجن تاؤ اور سابق وزیر اعظم ژو رونگ جی ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان کی موت کے اعلان کے بعد ان کی تدفین تک بیجنگ کے تیانمن اسکوائر، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رابطہ دفاتر اور تمام بیرون ملک چینی سفارت خانوں پر پرچم سرنگوں کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آخری رسومات کی کمیٹی کی طرف سے شائع ہونے والے پہلے سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’آخری رسومات میں مسٹر زیمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی حکومت، سیاسی جماعتوں یا وفود کو مدعو نہیں کیا جائے گا‘‘۔
مسٹر زیمن نے آخری بار یکم اکتوبر 2019 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات میں عوامی طور پر شرکت کی۔
مسٹر زیمن نے 1989 سے 2002 تک پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔
یواین آئی۔ ط ا