NationalPosted at: Jan 12 2018 11:18PM چٹ فنڈ کیس میں 20 سے زائد ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے
نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے چٹ فنڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج مغربی بنگال میں کولکاتہ سمیت 20 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی۔
سی بی آئی نے ایک بیان جاری کر کے آج یہاں بتایا کہ چٹ فنڈ کیس کے ملزمان کی رہائش گاہ سمیت سرکاری ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران کیس سے جڑے کئی حساس دستاویزات برآمد کئے گئے۔
سی بی آئی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اس سلسلے میں ایک مینیجر ڈائریکٹر سمیت کولکاتہ میں واقع کمپنی کے ڈائریکٹروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B، 420، 406 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزمان پر عوام کے چٹ فنڈ میں جمع کی گئی تین کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
یو این آئی ۔م ش۔ 2245