image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:37 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

بالی ووڈ میں کم بیک کریں گی چترانگدا

بالی ووڈ میں کم بیک کریں گی چترانگدا

ممبئی 31 مئی (یو این آئی) جانی مانی اداکارہ چترانگدا سنگھ بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہی ہیں چترانگدا سنگھ بالی ووڈ میں کم بیک کرنے جارہی ہیں۔
وہ نکھل اڈوانی کی ہدایت والی فلم ’بازار‘ میں سیف علی خان کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔
اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار ونود مہرا کے بیٹے روہن مہرا بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
یہ فلم اس سال دسمبر میں جلوہ گر ہوگی۔
اس فلم کے لئے سب سے پہلے رادھیکا آپٹے کا نام سیف علی خان کے سامنے آیا تھا۔
پھر پراچی ڈیسائی کا نام طے ہوا اور اب نکھل اڈوانی کا کہنا ہے کہ پراچی نہیں چترانگدا سنگھ اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔
نکھل نے بتایا کہ فلم میں اب سیف، چترانگدا اور رادھکا اپٹے ہیں ۔
اس فلم سے ونود مہرا کے بیٹے روہن مہرا ڈیبو کررہے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور اگست تک مکمل ہو جائے گی۔
سیف کے ساتھ چترانگدا کی جوڑی سلور اسکرین پر اچھی لگے گی۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1214

image