image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:40 Hrs(IST)
National

پوری نے 2020 سے صفائی سروے شروع کیا

پوری نے 2020 سے صفائی سروے شروع کیا

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) رہائشی اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’صفائی سروے 2020‘کا آغاز کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ اس کے ذریعے شہروں کی پائیدار ترقی اور صفائی کی نگرانی کے نظام کی جانچ ہوگی۔
مسٹر پوری نے یہاں ایک پروگرام میں صفائی سروے 2020 کے پانچواں ایڈیشن کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد ڈیجٹل ہوگی اور اس سروے میں جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سوچھ بھارت مشن واٹر پلس سمیت کئی ایپس بھی جاری کئے گئے۔
پروگرام میں صفائی سروے پر ایک خصوصی نغمہ بھی جاری کیا گیا جسے اداکارہ کنگنا راوت ، گیت نگار کیلاش کھیر اور مونالی ٹھاکر پر فلمایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا ، جوائنٹ سکریٹری وی کے جندل اور وزارت کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔
مسٹر پوری نے کہا کہ اس سروے کا مقصد شہروں میں صفائی سے متعلق پائیدار ترقی کی جانچ کرنا اور خدمات کی نگرانی کرنا ہے۔ یہ سروے جنوری تا فروری 2020 میں کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image