RegionalPosted at: Mar 26 2017 7:49PM یوگی کی ترقیاتی کاموں میں شفافیت برتنے کی اپیل
گورکھپور، 26 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے گورکھناتھ مندر میں پہنچنے کے بعد ملاقاتیوں کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا ۔ مسٹر یو گی نے ملاقاتیوں میں سے سب کو ترقیاتی کاموں میں شفافیت برتنے کی اپیل کی۔ آدتیہ ناتھ یوگی نے آج روزانہ کی طرح علی الصبح ساڑھے تین بجے اٹھ کر اپنے معمولات کا آغاز کیا اور اس کے بعد پوجا ارچنا، یوگا وغیرہ کرنے کے بعد مندر میں واقع بھیم سروور میں جا کر مچھلیوں کو دانا کھلایا۔ مندر میں واقع گوشالا میں جا کر گایوں کی خدمت کی اور چارہ کھلایا۔ وزیر اعلی سے سات بجے سے ملنے والوں کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے اور اسی درمیان وہ 15 منٹ کے لئے گرو گورکھ ناتھ ہسپتال گئے۔ وہاں پر علاج کرا رہے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ وہ مندر، ہسپتال اور دیگر اداروں کی خدمت کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا