image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:04 Hrs(IST)
National

ساحل محافظ دستہ نے کارنکوبار سے 300کروڑ روپے کی منشیات برآمد کیں

ساحل محافظ دستہ نے کارنکوبار سے 300کروڑ روپے کی منشیات برآمد کیں

نئی دہلی، 21ستمبر (یو این آئی) ہندستانی ساحل محافظ دستہ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار نکوبار کے نزدیک میانمار کے ایک مشتبہ جہاز سے 300کروڑ روپے کی قیمت کی ممنوعہ منشیات کیٹامن برامد کی ہے۔
ساحل محافظ دستہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دستہ کے ایک جہاز نے 18ستمبر کو ہندستان کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک مشتبہ جہاز کو دیکھا جو وی ایچ ایف اشاروں کا جواب نہیں دے رہا تھا۔ اس کے بعد دستہ کے جہاز کو اس جہاز کا پیچھا کرنے کی ہدایت دی گئی اور اس نے 19ستمبر کو جہاز کے ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کی تلاشی لی۔ اس پر سوار ملازمین نے بتایا کہ انہوں نے 14ستمبر کو میانمار کی خلیج دامسان سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور انہیں 21ستمبر کو تھائی لینڈ۔ ملائشیا سرحد پر ایک کشتی کو یہ سامان دینا تھا۔
ساحل محافظ دستہ نے جب 20ستمبر کو اس جہاز پر لدی بوریوں کی جانچ کی تو اسے ان 57بوریوں میں کچھ مشتبہ سامان ملا۔
جہاز راج ویر اپنے ساتھ میانمار کے چھ شہریوں کو لیکر پورٹ بلیئر 21ستمبر کو پہنچا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ میانمار کا جہاز 20ستمبر کو ڈوب گیا تھا۔ بعد میں اس معاملہ میں نارکوٹکس بیورو اور مقامی پولیس نے مل کر جانچ کی۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ساحل محافظ دستہ نے چھ ہزار کروڑ روپے کی منشیات برآمد کی ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2000

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image