NationalPosted at: Jan 27 2021 9:32PM ناریل کے ایم ایس پی میں اضافہ
نئی دہلی, 27 جنوری (یو این آئی) حکومت نے جنوبی ہندوستان کی مرکزی پیداوار ناریل (ملنگ) کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) میں 375 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے اور اسے سال 2020-21 کے لئے 10335 روپے قرار دیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت بدھ کواقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں ناریل (ملنگ ) کے ایم ایس پی کو 9960 روپے سے بڑھا کر 10335 روپے فی کوئنٹل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ناریل کی قیمت 6805 روپے فی کوئنٹل ہے ، جس میں 52 فیصد کا اضافہ کرکے کاشتکاروں کو فائدہ قیمت دی گئی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے بتایا کہ خشک ناریل کی قیمت میں 300 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا ایم ایس پی 10600 روپے فی کوئنٹل قرار دیا گیا ہے۔ اس میں 55 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے 12 ساحلی ریاستوں کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کاشتکاروں کی ناریل کی پیداوار نجی سطح پر خریدی جاتی ہے۔ اگر مارکیٹ میں خاطر خواہ قیمت نہیں ہے تو ، ہندوستانی قومی زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن اور انڈین نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن ناریل کی خریداری کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔