InternationalPosted at: Jun 26 2017 10:59AM کولمبیا میں کشتی حادثہ میں 9 افراد ہلاک، 28 لاپتہ
بگوٹا، 26 جون (رائٹر) کولمبیا میں انٹیکیو صوبہ کے پےنول۔گواتاپے میں واقع ایک تالاب میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ جانے سے نو افراد ہلاک اور 28 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ ایک سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حادثہ کس طرح پیش آیا اور نہ ہی کوئی تفصیلی اطلاع دی۔ اینٹیکیو صوبہ میں آفات سے نمٹنے والی ٹیم کے سربراہ مارگریٹا مونکاڈا نے بتایا کہ کشتی میں تقریباً 170 سیاح سوار تھے جو ہفتہ کے آخر کی چھٹی منانے جا رہے تھے۔ دریں اثنا تالاب میں کشتی حادثہ میں نو افراد ڈوب جانے سے ہلاک اور 28 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ پچاؤ ٹیموں نے 99 افراد کو بحفاظت بچا لیا ہے۔ بچاؤ کام جاری ہے۔ رائٹر۔ س ا