InternationalPosted at: Jan 22 2018 10:49AM کولمبیا میں لینڈ سلائڈنگ: 13 افراد ہلاک
بگوٹا، 22 جنوری (یواین آئی) لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ایک بس گڑھے میں گر گئی جس میں ایک نوزائیدہ سمیت کم از کم 13 افراد کی موت ہو گئی۔
ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے بتایا کہ یہ حادثہ نارینو صوبہ میں ایکواڈور کی سرحد سے متصل پاستو-ٹماكو کے درمیان ہوا ہے۔
نارینو صوبے کے ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہائی وے پر پانچ ہزار کیوبک میٹر زمین دھنس گئی ہے۔
یو این آئی،اظ 0910