image
Friday, Apr 19 2024 | Time 11:11 Hrs(IST)
National

وزیر اعظم مودی کی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت متوقع

وزیر اعظم مودی کی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت متوقع

نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) دولت مشترکہ سربراہان مملکت کی اپریل میں لندن میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں اور دیگر رہنماوں کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس 2018کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر ٹم ہیچینس نے آج یہاںیو این آئی کو بتایا کہ لندن میں 16 سے20اپریل کے دورن ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں 52ملکوں کے رہنما شرکت کریں گے اور دنیاکو درپیش اہم چیلنجز کو حل کرنے نیز ان ملکوں میں رہنے والے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے لائحہ عمل تیا رکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ابھی حکومت ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم انہیں پوری امید ہے کہ مسٹر مودی اس اہم چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس چوٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شرکت کرسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ دولت مشترکہ کی گذشتہ تین چوٹی کانفرنسوں میں ہندوستان سے وزیر اعظم کی شرکت نہیں ہوئی ہے۔
مسٹر ہیچینس نے کہا کہ ہندوستان دولت مشترکہ کا اہم رکن ہے اور اس نے اس تنظیم کے اصولوں اور نظریات کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ چوٹی کانفرنس میں بھی اس کی شرکت سے تنظیم کو کافی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما افتتاحی اجلاس میں شرکت کے بعد دوسرے دن ملکہ برطانیہ کی طرف سے شاہی محل میں دی جانے والی ضیافت میں شامل ہوں گے جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ آزادانہ اور غیر رسمی بات چیت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ چوٹی کانفرنس میں عوام، بزنس، خواتین اور نوجوان کے موضوعات پر الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دولت مشترکہ اقو ام متحدہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں چھ براعظموں کے 52 ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کا مستقبل اس کی ایک ارب نوجوان آبادی پر منحصر ہے اور اس چوٹی کانفرنس میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ماحولیات اس چوٹی کانفرنس کے موضوعات میں شامل ہے۔ دولت مشترکہ کے 52رکن ممالک میں سے38ممالک چھوٹے او رزدپذیر ہیں ۔ہر سال ان ملکوں کے 28ملین افراد قدرتی آفات سے متاثر ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے تقریباً آٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
مسٹر ہیچینس نے کہا کہ جمہوری اصولوں کافروغ اور تحفظ دولت مشترکہ کے چارٹرمیں شامل ہے اور ہم اس پر بھی زور دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اکیسویں صدی کے اہم چیلنجز میں سے ایک ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، سائبر کرائم، پرتشددانتہاپسندی اور بردہ فروشی جیسے مسائل کو باہمی تعاون کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image