image
Friday, Feb 23 2024 | Time 02:46 Hrs(IST)
National

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بڑے گھوٹالے کی تحقیقات کی مانگ کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جب تک اس معاملے میں جے پی سی تحقیقات نہیں کرائی جاتی اپوزیشن کا یہ مطالبہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اکاؤنٹنگ فراڈ اور ہیرا پھیری میں ملوث رہا ہے۔ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کی قیادت میں کئی اپوزیشن پارٹیاں معاملے کی جے پی سی سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
ترجمان نے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ ’’اپوزیشن کی 19 جماعتیں متحد ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اڈانی معاملے پر جے پی سی تشکیل دے۔
اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جاری تعطل پر، انہوں نے کہا، "حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہے۔ حکمران جماعت کی طرف سے ایوان چلانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ہم اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے۔"
سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے گئے جنگلات کے تحفظ کے ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا، "فاریسٹ کنزرویشن ترمیمی بل، 2023 کومیری سربراہی والی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے تھا، لیکن اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ " اس بل کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کام ایک ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے۔ حکومت کا مقصد تمام ماحولیات اور جنگلات کے قوانین کو کمزور کرنا ہے۔"
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

نوساری، 22 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کسانوں کو 'انا داتا' اور 'بھائی' کہتے ہوئے مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
گجرات سے شروع ہونے  والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

گجرات سے شروع ہونے والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

احمدآباد، 22 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو دودھ ماکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات کے دیہاتوں نے 50 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج برگد کا ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور آج برگد کے اس بڑے درخت کی شاخیں ملک و بیرون ملک پھیل چکی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور عوام کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) دہلی کے تعمیرات عامہ کے وزیر آتشی نے جمعرات کو کہا کہ کیجریوال حکومت یہاں کی سڑکوں کو مسافروں کے لیے بہتر، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) سترہویں لوک سبھا کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 138 معاملے کی چھان بین کی اور اتنی ہی رپورٹیں پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مانو لکھنؤکیمپس میں مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کے موضو ع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد
لکھنؤ،22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نے اردوصحافت کو اس معراج پر پہنچایا کہ وہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی صحافت کے ہم پلہ قرارپائی۔

...مزید دیکھیں
image