image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:58 Hrs(IST)
National

’امت شاہ کے کو آپریٹو بینک‘ میں نوٹ کی منسوخی کے دوران جمع رقم کی جانچ کا کانگریس کامطالبہ

’امت شاہ کے کو آپریٹو بینک‘  میں  نوٹ کی منسوخی کے دوران جمع رقم کی جانچ کا کانگریس کامطالبہ

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے ڈائریکٹر رہتےہوئے احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک میں نوٹ کی منسوخی کے دوران پانچ دن میں سب سے زیادہ 745 کروڑ 58 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے جو’کالے دھن کو سفید‘کرنے جیسا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئے۔
کانگریس کے میڈیا سیکشن کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 2016 میں 10 نومبر سے 14 نومبر کے دوران ملک کے تمام كوآپریٹو بینکوں میں سے احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک میں سب سے زیادہ 745 کروڑ کے پرانے نوٹ جمع کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ اس بینک کے ڈائریکٹر ہیں اور وہ پہلے چیرمین رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اسے بڑا گھپلہ بتاتے ہوئے کہا کہ صرف گجرات کے 11 ضلع كوآپریٹو بینکوں میں 3118 کروڑ 51 لاکھ روپے جمع کرائے گئے جن کرتا دھرتا بی جے پی کے اہم لیڈر تھے۔ ملک کے پانچ دن میں 370 ضلع کوآپریٹو بینکوں میں پرانےنوٹ جمع کیے گئے تھے۔
مسٹر سرجےوالا نے کہا کہ احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک کے صدر بی جے پی کے اہم لیڈر اجے پٹیل ہیں جو مسٹر شاہ کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بینک کے دوسرے ڈائریکٹر یشپال چوداسما ہیں جو سہراب الدين معاملے میں مسٹر شاہ کے ساتھ جیل گئے تھے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

گندم کے اسٹاک کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنا لازمی ہے

29 Mar 2024 | 3:51 PM

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گندم کے تاجروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے خوردہ فروشوں اور پروسیسنگ کمپنیوں کو جمعہ کے روز یہ ہدایت دی ہے کہ وہ فوڈ سیفٹی مینجمنٹ کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کو روکیں۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

29 Mar 2024 | 3:19 PM

ویلنگٹن، 29 مارچ (یو این آئی) کپتان حیدر نائٹ کی 35 رنز کی اننگز اور نیٹ ساویر برنٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4 -1 سے جیت لی۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image