image
Tuesday, Nov 12 2024 | Time 09:32 Hrs(IST)
National

بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے: کانگریس

بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے کیونکہ یہ وہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ایک بھی معاملے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے کانگریس لیڈر پون کھیڑا، سپریہ شرینیت اور امیتابھ دوبے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے کہا ’’اس’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کو اپنے 10 سالہ دور حکومت میں اپنے منشور کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے لیے ملک کے دلتوں، کسانوں، نوجوانوں اور قبائلیوں سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘
مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا ’’مسٹر مودی نے ایک ٹاسک فورس بنا کر کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کی جگہ انتخابی بانڈ آ گئے ہیں۔ انہوں نے شمال مشرق میں امن و امان کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن منی پور میں تشدد ہوا، جو جاری ہے اور وزیراعظم اس پر خاموش ہیں اور غریبی میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘
مسٹر کھیڑا نے کہا ’’وزیر اعظم کا ایک اور بیان 100 نئے اسمارٹ شہر بنانے کا تھا، لیکن چین سرحد پر اسمارٹ گاؤں بنا رہا ہے۔ ملک کے عوام مودی حکومت کے ان جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔
کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریہ سرینیت نے کہا ’’ہم نے دسمبر 2023 میں ایک منشور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لوگوں سے تمام تجاویز لی گئیں۔ دوسری طرف، بی جے پی نے 30 جنوری کو ایک منشور کمیٹی تشکیل دی اور صرف 13 دنوں میں ’کاپی پیسٹ‘ کرکے ’جملہ پتر‘ لے آئی۔‘‘
’بے روزگاری‘ کے معاملے پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے سرینیت نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں صرف دو بار نوکریوں کا ذکر ہے، جب کہ کانگریس کے منشور میں نوجوانوں کو 30 لاکھ مستقل ملازمتیں اور گریجویٹوں کو ایک لاکھ روپے کا وظیفہ دینے کی بات کی گئی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں منی پور یا چین ہندوستانی علاقے میں کتنا داخل ہوچکا ہے، کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے، ایم ایس پی، مہنگائی، لداخ یا خواتین کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
اس دوران امیتابھ دوبے نے کہا کہ صحت، تعلیم یا زراعت کے شعبے میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے

منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے

نئی دہلی/امپھال 11 نومبر (یو این آئی) منی پور کے جیری بام ضلع میں پیر کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مرکزسے تین ریاستوں کو فائر سروسز کے لیے 725 کروڑ روپے منظور

مرکزسے تین ریاستوں کو فائر سروسز کے لیے 725 کروڑ روپے منظور

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں فائر سروسز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لیے 725 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لازمی عمر کی تصدیق والی شراب کی فروخت پالیسی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکز کو نوٹس

لازمی عمر کی تصدیق والی شراب کی فروخت پالیسی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکز کو نوٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت سے متعلق مضبوط لازمی عمر کی تصدیق کی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ والی درخواست پر پیر کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
جسٹس سنجیو کھنہ بنے  سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
محکمہ کھیل نے منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ کیا

محکمہ کھیل نے منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ کیا

چنڈی گڑھ، 11 نومبر (یو این آئی) پنجاب کے محکمہ کھیل نے پیر کو اعلان کیا کہ منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ دہلی ایف سی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، کلب کو ماہل پور (ضلع ہوشیارپور) میں نئے تعمیر ہونے والے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آئندہ سیزن کے لیے آئی لیگ سیزن کے میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے

دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر میں "ٹرانسفارمنگ ایگری فوڈ سسٹم" پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
میٹرو نے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی، خواتین کے لیے بھی الگ سروس

میٹرو نے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی، خواتین کے لیے بھی الگ سروس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) دہلی میٹرو نے مسافروں کے لیے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی ہے، جس میں خواتین کے لیے علیحدہ بائیک ٹیکسی سروس بھی شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
image