NationalPosted at: Oct 22 2018 9:28PM کانگریس نے اٹل کی بھتیجی کو رمن سنگھ کے خلاف میدان میں اتارا
نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے چھتیس گڑھ اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے آج چھ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی جس میں سابق وزیر اعظم اٹل بهاري واجپئی کی بھتیجی کرونا شکلا کو وزیر اعلی رمن سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا گیا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے پیر کے روز یہاں ایک جاری ریلیز میں کہا کہ کانگریس کی انتخابی کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے۔ محترمہ شکلا کو وزیر اعلی کے انتخابی حلقہ راج نندگاؤں اسے امیدوار بنایا گیا ہے۔
ریاست کی 90 رکنی اسمبلی کے لئے دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ پہلی مرحلے میں، بستر ڈویژن کی 18 نشستوں کے لئے ووٹنگ 12 نومبر کو ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے پارٹی نے تمام نشستوں میں امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست میں پولنگ کا دوسرا مرحلہ 20 نومبر کو ہوگا۔
پارٹی نے چھ نشستوں کے لئے جو امیدواروں کا اعلان کیا ہے وہ اس طرح ہے۔
1-گرور جنگھیل، خیراگڑھ
2- بھونیشور سنگھ بگھیل، ڈونگرگڑھ (محفوظ)
3- محترمہ کرونا شکلا، راج نندگاؤں
4 دلیشور ساہو، ڈونگرگاؤں
5-محترمہ چنی ساہو، خجی
6- اندرا شاہ منڈاوی، محلہ مانپور (محفوظ)
یو این آئی۔ ع ا۔