NationalPosted at: Jun 1 2020 7:21PM چین سرحد پر کشیدگی کی صورت حال سے آگاہ کرے حکومت:کانگریس
نئی دہلی یکم جون (یو این آئی)کانگریس نے چین سرحد پر ہندوستانی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے ملک کو آگاہ کرنا چاہئے نیز اس معاملے پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ
اگر چینی فوج نے سچ میں لداخ کے گلوام ویلی اور پیگینگ علاقہ میں قبضہ کیا ہے تو یہ ملک کی حفاظت کے لئے شدید بحران ہے کیونکہ اس راستے کے ذریعہ سرحد پر تعینات ہندوستانی فوج کے لئے رسد پہنچائی جاتی ہے اس لئے یہ علاقہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتا ناچاہئے کہ کیا حقیقی معنوں میں سرحدی حصوں میں چین کی فوج نے دراندازی کی ہے اور اگر یہ خبر صحیح ہے تو حکومت کو اس بارے میں ملک کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہئے۔
کانگریس لیڈر نے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پرکہا کہ یہ تنازعہ سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے اور انہیں امید ہے حکومت اس مسئلے کا حل نکالے گی۔
یو این آئی۔الف الف