RegionalPosted at: May 14 2022 12:59PM ملک کی معیشت انتہائی تشویشناک حالت میں پہنچ گئی ہے،اقتصادی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی کی ضرورت ہے: کانگریس
ادے پور (راجستھان)، 14 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت انتہائی تشویشناک حالت میں پہنچ گئی ہے، ترقی کی رفتار ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور چاروں طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا ماحول ہے، اس لیے معیشت کو واپس ٹریک پرلانے کیلئے نئے ڈھنگ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم، جنہوں نے کانگریس چنتن شیویر کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی سربراہی کی، نے ہفتہ کو یہاں کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی اعتماد پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ اور ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہو چکی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ