image
Friday, Dec 6 2024 | Time 04:28 Hrs(IST)
National

پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس

پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں پبلک سروس کمیشن کی من مانی کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج انتہائی افسوس ناک اور انتظامیہ کی ناکامی ہے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’پریاگ راج میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔ اتر پردیش پبلک سروس کی من مانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کی باتوں کو توجہ سے سنا جانا چاہیے۔‘‘
اپنے مطالبے کے تعلق سے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی نوجوانوں کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی نوکریوں کے مطالبات کرنے یا بھرتی گھپلے اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ’’ کانگریس پارٹی نے یووا نیائے گارنٹی کے نوجوانوں کے انہیں مسائل کو سمجھ کر ٹھوس اقدامات کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے تحت ہم نے 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری کی گارنٹی، پیپر لیک سے آزادی اور جاب کیلنڈر کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے اندر بھرتی سمیت پانچ وعدے کئے تھے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دیوندر فرنویس اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

ممبئی 5 دسمبر (یو این آئی )دیویندر فڑنویس نے آج شام ممبئی تاریخی آزاد میدان میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی اپنے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا ۔

...مزید دیکھیں
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) سنبھل کے معاملے پر لوک سبھا میں کانگریس اراکین کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج ایوان میں ریلوے ترمیمی بل 2024 کا جواب نہیں دے سکے اور دو بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی دو بار ایوان کے التوا کے بعد سہ پہر تین بجے جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ، کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے مسٹر برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

نئی دہلی،5دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

سلہٹ، 05 دسمبر (یو این آئی) کپتان گیبی لوئس (60)، لی پال (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار اننگز کے بعد اورلا پرینڈرگاسٹ اور آرلین کیلی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی۔

...مزید دیکھیں
image