image
Friday, Apr 19 2024 | Time 11:17 Hrs(IST)
National

کورونا کوہرانے،معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے سبھی بات کرے حکومت:کانگریس

کورونا کوہرانے،معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے سبھی بات کرے حکومت:کانگریس

نئی دہلی،2اپریل(یواین آئی)کانگریس نے کورونا وائرس ’کوویڈ19‘کو پھیلنے سے روکنے کےلئے 21دن کے لاک ڈاؤن کو مودی حکومت کا جلدبازی میں اٹھایاگیا قدم قرار دیااورکہاکہ اس وبا سے نٹمنے کےلئے اسے ساری سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلا کر اپوزیشن پارٹیوں کی رائے لینی چاہئے تھی لیکن بدقسمتی سے اس نے اس سلسلے میں کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
پارٹی کی سپریم ورکنگ کمیٹی یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے حکومت سے کورونا سے نمٹنے کے لئے سبھی پارٹیوں کےلیڈروں کی صلاح لینے اور اس وبا کی وجہ سے مسلسل خراب ہورہی ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کےلئے مشہور ماہر اقتصادیات کے ساتھ غور و خوض کرکے ضروری قدم اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔
ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ہے اور پورے ملک کو اس سے نمٹنا ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترجیح نہیں دے رہی ہے۔
مسٹر وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا اور کہا کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعلی سے کورونا وائرس کے مسئلے کے بارے میں بات کرسکتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ اس سے لڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک بھیانک وبا ہے اور ہمارا ملک بھی اس مرض کا شکار ہے ، لہذا حکومت کو اس سے نمٹنے کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری کیا ہے ، لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ، یہ کافی معلوم نہیں ہوتا ہے۔ اس میں بوڑھوں ، ذیابیطس ، دل جیسے امراض میں مبتلا افراد کو بہت احتیاط سے رکھنے کی ضرورت ہے لیکن حکومت صوابدیدی ہے اور کورونا وائرس سے متعلق کوئی مشورہ نہیں لے رہی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں 21 دن کا لاک ڈاؤن جاری کیا ہے ، لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ، یہ کافی معلوم نہیں ہوتا ۔ اس میں بزرگوں کے علاوہ ذیابیطس اور دل کےامراض میں مبتلا افراد کو بہت احتیاط سے رکھنے کی ضرورت ہے لیکن حکومت اپنی مرضی چلا رہی ہے اور کورونا وائرس سے متعلق کوئی مشورہ نہیں لے رہی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image