NationalPosted at: May 11 2021 10:25PM کانگریس نے کووڈ-19 کے پیش نظر ریلیف ریپڈ فورس تشکیل دی
نئی دہلی 11 مئی (یواین آئی) کانگریس نے ملک میں کورونا سے بگڑتے حالات کے پیش ںظر سینئرلیڈر غلام نبی آزاد کی قیادت میں 13 رکنی کووڈ-19 ریلیف ریپڈ فورس تشکیل دی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدرسونیا گاندھی نے فوری اثر سے فورس کی تشکیل کومنظوری دی ہے۔ یہ فورس ریاستوں کے ساتھ کورونا امدادسے جڑی سرگرمیوں پر بھی نظررکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر آزاد کی قیادت والی اس ریلیف فورس میں سینئر لیڈر امبکا سونی، مکل واسنک، پون کمار بنسل، محترمہ پرینکاگاندھی واڈرا، کے سی وینوگوپال، جئے رام رمیش، رندیپ سنگھ سرجے والا، منیش چترتھ، ڈاکٹر اجئے کمار، پون کھیڑا، گردیپ سنگھ سپّل اورآر وی سری نواس شامل ہیں۔
یواین آئی۔الف الف