image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:59 Hrs(IST)
National

کانگریس کا کہنا ہے کہ مالیاتی بل سے انکم ٹیکس افسران کو چھاپے ڈالنے، پریشان کرنے اور قانونی چاری جوئی کا لائسنس مل جائے گا اور سیاسی چندے میں ’شفافیت‘ ختم ہوجائے گی

کانگریس کا کہنا ہے کہ مالیاتی بل سے انکم ٹیکس افسران کو چھاپے ڈالنے، پریشان کرنے اور قانونی چاری جوئی کا لائسنس مل جائے گا اور سیاسی چندے میں ’شفافیت‘ ختم ہوجائے گی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر مالیات ارون جیٹلی نے اس ہفتہ لوک سبھا میں جو مالیاتی بل 2017پیش کیا ہے اور جسے ایوان زیریں منظور کرچکا ہے، اس سے ’’ٹیکس چوری اور چھاپوں کے راج‘‘ کا گندہ کلچر شروع ہوجائے گا۔ اس سے انکم ٹیکس محکمہ کو اپنی مرضی سے چھاپے ڈالنے اور لوگوں کو پریشان کرنے کے ظالمانہ اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ سیاسی چندوں میں ایمانداری اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے این ڈی اے حکومت کے ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اے آئی سی سی میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے ایک بیان میں کہا کہ فائنانس بل کے ذریعہ کوئی بھی شخص یا ادارہ بشمول غیر ملکی سیاسی پارٹیوں کو بغیر اپنا نام بتائے سیاسی پارٹیوں کو چندہ دے سکے گا۔ وہ الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ چندہ دیں گے۔ مالیاتی بل سے ٹیکس چوری اور چھاپوں کے راج کا مذموم کلچر پیدا ہوگا۔ کمپنیاں اپنا نام ظاہر کئے بغیر چندے دیں گی۔ اس سے سیاسی چندے چھپ کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی چندوں میں شفافیت، ایمانداری اور برابری لانے کے بجائے بی جے پی حکومت نے اسے خفیہ بے ایمانی اور دھوکہ بنادیا ہے۔ جاری۔یو این آئی۔ ش و۔ این یو۔

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image