image
Thursday, Feb 25 2021 | Time 04:44 Hrs(IST)
  • دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 1130 کے پار
National

حکومت ایندھن پر ایکسائز ختم کرے اور 20 لاکھ کروڑ روپے کا حساب دے: کانگریس

حکومت ایندھن پر ایکسائز  ختم کرے اور 20 لاکھ کروڑ روپے کا حساب دے: کانگریس

نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی سے بیس لاکھ کروڑروپے کمانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو فوری راحت دینی چاہئے اور اس سے جو کمائی ہوئی ہے، عوام کو اس کا حساب دینا چاہئے کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں آٹھ گنا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں ڈھائی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ رسوئی گیس کے سلنڈروں پر دی جانے والی سبسڈی تقریبا ختم کردی گئی ہے، جس سے حکومت کو 20 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی لگا کر حکومت نے خطیر رقم کمائی ہے اور پٹرول- ڈیزل کی قیمت اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا دی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں پہلے کے مقابلے میں نصف سے زيادہ کم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسائز ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم کرے اور اس سے حاصل ہونے والے 20 لاکھ کروڑ روپے کا حساب ملک کے عوام کو دے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں کم ہورہی ہیں جبکہ حکومت ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے جس کا اثر براہ راست کسانوں، عوام، ٹرانسپورٹرس پر پڑ رہا ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ش۔ 1520

خاص خبریں
حکومت کا مقصد 100 جائدادوں  کا منیٹائزیشن کا ہدف : مودی

حکومت کا مقصد 100 جائدادوں کا منیٹائزیشن کا ہدف : مودی

نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی حکومت مالیاتی جنگ اور جدید کاری کے منتر پر آگے بڑھ رہی ہے اور اسی سلسلے میں تیل ، گیس ، بندرگاہ ، ہوائی اڈے جیسے شعبوں میں تقریباً 100 جائدادوں کے منیٹائزیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

احمد آباد ، 24 فروری (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا ۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

نئی دہلی،24 فروری (یواین آئی) کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے دیگر مریضوں سے متاثر لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔

...مزید دیکھیں
آئی ٹی ہارڈ ویئر کے پروڈکشن، ایکسپورٹ کے لیے 7350 کروڑ روپیے کا منصوبہ منظور

آئی ٹی ہارڈ ویئر کے پروڈکشن، ایکسپورٹ کے لیے 7350 کروڑ روپیے کا منصوبہ منظور

نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) حکومت نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہارڈ ویئر کے مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے 7350 کروڑ روپیے کے پروڈکشن پر مبنی ’پروتساہن یوجنا‘ (حوصلہ افزائی کا منصوبہ) کو منظوری دی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹ اور آل اِن وَن پرسنل کمپیوٹر‘ اور سرور پر زور ہوگا۔

...مزید دیکھیں
اب پرائیویٹ بینک بھی کرسکیں گے سرکاری کام کاج

اب پرائیویٹ بینک بھی کرسکیں گے سرکاری کام کاج

نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) حکومت نے پرائیویٹ بینکوں کے سرکاری کام کاج کرنے پر عائد پابندی ہٹادی ہے جس سے اب وہ بھی سرکاری لین دین کرسکیں گے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی،24 فروری (یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بینکنگ گروپ میں خریداری سے شیئر بازار میں اچھال

بینکنگ گروپ میں خریداری سے شیئر بازار میں اچھال

ممبئی، 24 فروری (یو این آئی) ملک کے پرائیویٹ بینک کو سرکاری لین دین کی اجازت دیئے جانے کی بدولت بینکنگ اور مالیاتی گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے شیئر بازار بدھ کو اڑان بھرنے میں کامیاب رہا۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

25 Feb 2021 | 12:05 AM

نئی دہلی،24 فروری (یواین آئی) کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے دیگر مریضوں سے متاثر لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔

اکشر اور اشون نے انگلینڈ کو 112 رنز پر آؤٹ کیا

24 Feb 2021 | 10:04 PM

احمد آباد ، 24 فروری (یو این آئی) ہندوستانی اسپن باؤلرز اکشر پٹیل اور رویچندرن اشون کی جوڑی نے ہندوستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری کے مقصد سے تیسرے گلابی بال ٹیسٹ میں اترے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 112 رنزپر ڈھیر کردیا۔

شاہد کپور: رومانٹک ہیرو کے طور پر شناخت بنائی

24 Feb 2021 | 11:15 AM

25 فروری یوم پیدائش کے موقع پرممبئی، 24 فروری (یو این آئی) بالی وڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔

لفٹ حادثہ میں جانچ کے لئے تکنیکی کمیٹی بنائی جائے گی: شیوراج

22 Feb 2021 | 6:53 PM

بھوپال، 22فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اسمبلی میں کہاکہ اندور میں ایک اسپتال میں سابق وزیراعلی کملناتھ اور دیگر لیڈروں کے ذریعہ لفٹ کے استعمال کے دوران ہوئے حادثہ کی جانچ کے لئے تکنیکی کمیٹی بنا ئی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
image