image
Monday, Oct 21 2019 | Time 02:43 Hrs(IST)
National

حکومت پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے: کانگریس

حکومت پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو فروخت کررہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 9اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر اقتصادی مندی کے تعلق سے بات کرنے سے بچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ اس سے نپٹنے کے اقدامات نہیں کررہی ہے اور اس کے برعکس فائدہ میں چلنے والی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت پرائیویٹ شعبہ سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام ہورہی ہے اور اب فائدہ میں چلنے والی پبلک سیکٹر کی نورتن کمپنیوں کو سرمایہ کشی کی تیاری کررہی ہے۔
مسٹر کھیڑا نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی کمپنی بی بی سی ایل فائدہ دینے والی کمپنی ہے اور 31مارچ تک اس کا فائدہ 31 فیصد تک بڑھا ہے لیکن حکومت کی اس منافع میں چلنے والی کمپنی کو 68ہزار کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی تیاری ہے۔ حکومت کی اسے فروخت کرنے کی تیاری پہلے سے ہی تھی اس لئے اس نے 2016میں تین ایکٹوں کو پارلیمنٹ سے منسوخ کروا دیا اور اس کمپنی کو فروخت کرنے کا راستہ صاف کیا تھا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1850

خاص خبریں
فلپائن میں صدر جمہوریۂ ہند نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

فلپائن میں صدر جمہوریۂ ہند نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

نئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج( 20 اکتوبر 2019) منیلا میں فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جناب جے دیپ مجمدار کے ذریعے دیئے گئے ہندوستانی برادری کے استقبالیے میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
ٹیکنالوجی جوڑتی ہے، توڑتی نہیں: مودی

ٹیکنالوجی جوڑتی ہے، توڑتی نہیں: مودی

نئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ٹیکنالوجی کا جذبہ اور دستیابی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے ۔

...مزید دیکھیں
جنرل راوت نے کہاجنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب  6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک

جنرل راوت نے کہاجنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب 6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک

نئی دہلی ،20اکتوبر(یواین آئی)فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جموں کشمیر کے تنگدھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ہندستانی فوج کی کارروائی میں 6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے اور انکے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئےفوجی سربراہ نے صحافیوں سے کہا،’’ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سرحدی علاقہ میں دہشت گرد کیمپوں کے نزدیک آرہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے  دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

سرینگر، 20 اکتوبر ( یواین آئی) پاکستانی افواج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور بارہمولہ ضلع میں فائرنگ کی جس سے دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ ایک شہری مارا گیا اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائیں: کووند

ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائیں: کووند

منیلا،20(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان دہائیوں سے گہرے دوستانہ تعلقات رہے ہیں انہوں نے فلپائن میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے ہندوستان کی جانب سے دیے جانے والے اختراعی اور تحقیق کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہےانہوں نے فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جے دیپ مجومدار کی جانب سے اتوار کو منعقد استقبالیہ پروگرام میں ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’گذشتہ کچھ برسوں میں ٖغیرمقیم ہندوستانیوں کی تعداد میں تعجب خیز انداز میں اضافہ ہواہے‘۔

...مزید دیکھیں
آئی یوسی پرٹرائی کا کنسلٹیشن پیپروزیراعظم کے خوابوں کو چکناچور کردے گا:جیو

آئی یوسی پرٹرائی کا کنسلٹیشن پیپروزیراعظم کے خوابوں کو چکناچور کردے گا:جیو

نئی دہلی ،20اکتوبر(یواین آئی) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی )کے انٹرکنکٹ یوزیج چارج (آئی یوسی )کنسلٹیشن پیپر کو من مانا،ٹکنالوجی اور غریب مخالف بتاتے ہوئے کہاکہ یہ وزیراعظم نریندرمودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خوابوں کو چکناچورکردے گاجیونے اتوار کو کہاکہ آئی یوسی کو ختم کرنے کی حد کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ من مانی ،ٹکنالوجی مخالف ،قانون کے لحاظ سے کمزور ،غیر مناسب اور غریپ مخالف ہے ۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

نئی دہلی،20اکتوبر (یوا ین آئی) مسلم لڑکیوں کی طبی تعلیم پر زور دیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹر س کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی’طبی پیشہ کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنا‘کے تھیم پر منعقدہ سالانہ کانفرنس میں ڈاکٹر نجمہ اختر نے کہاکہ مسلم ڈاکٹرس کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور اس سے زیادہ خوشی مسلم لڑکی ڈاکٹر س کو دیکھ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں

تاریخ رقم کرنے کے ارادے سے گھر میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گا بنگلور

20 Oct 2019 | 7:32 PM

بنگلور، 20 اکتوبر (یو این آئی) ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کا موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی پیر کو اپنے گھریلو میدان شريكاتراوا اسٹیڈیم میں لیگ کے چھٹے سیزن کا اپنا پہلا میچ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف کھیلے گی۔

ڈی دی ایل جے کے 24سال پورے

20 Oct 2019 | 12:42 PM

ممبئی،20اکتوبر(یواین آئی)مشہور ادکارہ کاجول نے اپنی سپرہٹ فلم’دل والے دہلہنیا لے جائیں گے‘ کی ریلیز کے 24سال پورے ہونے پر اس فلم کا ایک مشہور سین دوبارہ پیش کیا ہے۔

image