NationalPosted at: Jan 11 2025 9:52PM کیجریوال نے شراب میں 2026.91 کروڑ کے گھوٹالے کیے: یادو
نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست کانگریس کے صدر دیوندر یادو نے ہفتے کے روز شراب سے متعلق دہلی حکومت کی پالیسی پر عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اپنے بدعنوانی کو چھپانے کے لیے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کو اسمبلی میں بحث کے لیے رکھا، لیکن اب میڈیا میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے شراب میں 2026.91 کروڑ روپے کا بدعنوانی کیا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 18-2017سے 21-2020کے لیے ہندوستان میں تیار ہونے والی غیر ملکی شراب اور بیرون ملک سے بن کر ہندوستان آنے والی غیر ملکی شراب کے ضابطہ اور فراہمی کا آڈٹ کیا گیا ہے، جس میں 2026.91 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیٹر نے پایا کہ کئی شراب کے نمونے بی آئی ایس کے معیاری سطح کے مطابق نہیں تھے، پھر بھی لائسنس دیے گئے، جن میں ہیوی میٹلز، خراب پانی وغیرہ ملایا گیا۔
یواین آئی۔ م س