image
Thursday, Feb 21 2019 | Time 23:15 Hrs(IST)
  • کانگریس نے سرجیکل اسٹرائک کے کمانڈر کو پارٹی میں ’ٹاسک فورس‘ کا سربراہ بنایا
  • عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی
  • جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کے قتل پر کمیشن کا نوٹس
  • جموں وکشمیر: ریزرویشن کے فوائد بین الاقوامی سرحد کے نزدیک رہنے والے افراد کو بھی دیئے جائیں گے
  • پلوامہ دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ،لیکن جموں وکشمیر کے مسئلہ کاحل تلاش کرنا بھی انتہائی ضروری :جولیو ربیرو
  • سری نگر 35 لاکھ لوگوں کا شہر ہوگا، ماسٹر پلان 2035 کو منظوری دے دی گئی
  • طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری
  • جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل، گیلانی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا
National Share

نوٹ بندی تغلقی فرمان،خمیازہ بھگت رہے ہیں عوام:کانگریس

نوٹ بندی تغلقی فرمان،خمیازہ بھگت رہے ہیں عوام:کانگریس

نئی دہلی،8نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی کو’تغلقی فرمان‘قرار دیتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو کہاکہ اس اقدام سے کوئی اعلان کردہ مقصد حاصل نہیں ہوا اور عوام اس کا خمیازہ ابھی تک بگھت رہے ہیں۔
کانگریس ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ نوٹ بندی کو آج دو سال پورے ہوگئے لیکن اس کے اعلان کردہ مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں ہوا۔مسٹر مودی نے کالا دھن ختم کرنےکے مقصد کے ساتھ 500 اور 1000روپے کے نوٹوں کا استعمال آٹھ نومبر 2016سے بند کرنےکا اعلان کیا تھا۔یہ ایک طرح کا تاناشاہی فیصلہ تھا جس میں مرکزی کابینہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے بورڈ کو مبینہ طورپر ’حراست ‘ میں لے لیا تھا۔
نوٹ بندی کے فیصلہ کو ’تغلقی فرمان‘قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسے نافذ کرتے وقت عوام کی تکلیفوں اور بنیادی حقیقت کو نظر میں نہیں رکھاگیا۔اس اچانک فیصلے سے کروڑوں لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔قطاروں میں لگنے ،دھکم پیل اور افراتفری کے نتیجہ میں ایک سو سے زیادہ لوگ مارے گئے۔کروڑوں لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا اور لاکھوں بیٹیوں کی شادیاں ٹوٹ گئیں،ہزاروں مریضوں کو وقت پر دوا نہیں مل پائی اور ان کی بے وقت موت ہوگئی۔
مسٹر شرما نےکہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت نوٹ بندی کو ’اچھا کام‘قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بتارہےہیں لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک ’برا کام‘ تھا۔بی جے پی کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے اور مسٹر مودی کو اس کے لئے افسوس ہونا چاہئے،نوٹ بندی کے فیصلے سے عام لوگ اور ملک کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور جب لوگوں نے نوٹ بدلوانے کے لئے پیسے جمع کرانے شروع کئے تو زائد از 96فیصد رقم بینک میں واپس آگئی۔کیا یہی کالا دھن تھا؟
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
عمران       خاں نے  سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

اسلام آباد، 21 فروری (یو این آئی) سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے دورہ ہند ختم ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گرد حافظ سعید کی قیادت میں جماعت الدعوة اور اس کے معاون فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پھر جمعرات کو پابندی عائد کردی ۔

...مزید دیکھیں
طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری

طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) صدر رام ناتھ كوود نے تین طلاق پر روک متعلق آرڈیننس سمیت چار آرڈیننس پر جمعرات کو دستخط کر دیے۔

...مزید دیکھیں
اپنے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکے گا ہندستان

اپنے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکے گا ہندستان

نئی دہلی ،21فروری (یواین آئی)پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان پر چوطرفہ دباؤڈالنے کے مقصدسے مودی حکومت نے ملک کے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کا فیصلہ کیاہے ۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا ہندوستان کےلئے ایک رول ماڈل:مودی

جنوبی کوریا ہندوستان کےلئے ایک رول ماڈل:مودی

سیول،21 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوںنے معاشی ترقی کےلئے جنوبی کوریا کو ہمیشہ ایک ’رول ماڈل‘کے طور پر دیکھا ہے اس لئے وہ اس ملک کے زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ہندوستان کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے سیول کی یونسائی یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

وزیراعظم نے سیول کی یونسائی یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

نئی دہلی، 21 فروری (یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع یونسائی یونیورسٹی میں مہاتماگاندھی کے نیم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں
حکومت ا یمس کے طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ اور حکیم اجمل خان کے نام پریونیورسٹی قائم کرے

حکومت ا یمس کے طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ اور حکیم اجمل خان کے نام پریونیورسٹی قائم کرے

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے مرکزی حکومت سے دہلی میں حکیم اجمل خان کے نام پر ایک قومی یونانی یونیورسٹی کے علاوہ یونانی طریقہ علاج کے فروغ کے لئے ایمس کے طر ز پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے قیام کا مطالبہ دہرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
فلم ہم آپ کے ہیں کون کے معروف فلمساز راج کمار برجاٹیہ چل بسے

فلم ہم آپ کے ہیں کون کے معروف فلمساز راج کمار برجاٹیہ چل بسے

ممبئی 21 فرو ری (یواین آئی)راج شری فلمز سے وابستہ معروف فلمساز اور سورج برجاٹیہ کے والد راج کمار برجاٹیہ کا ممبئی میں انتقال ہوگیا ہے ،ان کے بارے میں راجشری فلم کے ٹوئٹر پر خبر نشر کی گئی ،ان کے پسماندگان میں بیٹا سورج اور اہلیہ سدھا شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
عمران       خاں نے  سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

21 Feb 2019 | 11:10 PM