Saturday, Jan 22 2022 | Time 01:57 Hrs(IST)
National

کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ یہ پارٹی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہے اور جو لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ بارش کے مینڈکوں کی طرح ہیں جہاں انہیں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔وہ وہاں جاتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے، وہ اپنا نقصان کر رہے ہیں.ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کانگریس کی بنیاد 1885 میں رکھی گئی تھی اور اس پارٹی کی قیادت میں ملک میں زبردست جدوجہد ہوئی جس کے نتیجے میں ملک آزاد ہو ا۔ ان 62 برسوں میں کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں نے ملک کی ترقی کے لیے بہتیرے قربانیاں دیں اور ان کی تپسیا بھی ملک کی ترقی کا باعث بنی۔ کانگریس کے رہنماؤں نے ملک کے لیے اپنے مفادات کی قربانی دے کر ہندوستان کی ترقی کی اور پنڈت نہرو نے ملک کو انجینئرنگ، میڈیکل اور مینجمنٹ کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے بڑے ڈیم، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ قائم کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہر ریاست میں جا کر عوام کو مفت بجلی، پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں اور دہلی ماڈل کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، یہ سب دھوکہ ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو خود بتانا چاہیےکہ ا نہوں نے دہلی کا کام کیا۔ دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور تعلیم کا برا حال ہے لیکن وہ شیخی بگھارنے سے باز نہیں آر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں صحت کے شعبے کا برا حال ہے اور یہاں ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا ہے، آئے دن کسی نہ کسی اسپتال کے ڈاکٹر اور نرسیں ہڑتال پر رہتے ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
مودی 23 جنوری کو انڈیا گیٹ چھتری میں نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

مودی 23 جنوری کو انڈیا گیٹ چھتری میں نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی)انڈیا گیٹ گول چکر پر واقع تاریخی چھتری میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر ان کی ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کرکے وہاں نیتا جی کا گرینائٹ مجسمہ بنانے کا اعلان کیا تھا  مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ "ایسے موقع پر جب پوری قوم نیتا جی کی 125 ویں یوم پیدائش منا رہی ہے، تب مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بیجل نے ہفتہ کے آخر کرفیو ختم کرنے کی کیجریوال کی تجویز کو ٹھکرا دیا

بیجل نے ہفتہ کے آخر کرفیو ختم کرنے کی کیجریوال کی تجویز کو ٹھکرا دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دارالحکومت میں ہفتہ کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے حالانکہ نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی موجودگی کی اجازت دی ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر کو کورونا معاملوں کی کم تعداد کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز بھیجی تھی مسٹر بیجل نے ہفتے کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز کو منظور نہیں کیا ہے، حالانکہ انہوں نے نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی موجودگی کی اجازت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
یوپی الیکشن: ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا: راہل-پرینکا

یوپی الیکشن: ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا: راہل-پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی ریاستی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے '’بھرتی ودھان یووامنشور‘ جاری کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس میں ریاست کے نوجوانوں کو ترقی کے لیے جو بھی وعدے کئے گئے ہیںانہیں حرف بہ حرف پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی اور مسز واڈرا نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو نئی سمت اور نئے راستے پر لے جانے کے لیے اتر پردیش میں ہنر کو فروغ دیا جائے گا، اسکل سینٹرز کے کلسٹر قائم کیے جائیں گے اورنوجوانوں کو روزگار دے کران کی خواہشات کی تکمیل کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
کنگنا کی پوسٹ کو سنسر کرنے کی درخواست پر غور کرنے سےسپریم کورٹ کا انکار

کنگنا کی پوسٹ کو سنسر کرنے کی درخواست پر غور کرنے سےسپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو فلم اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنسر کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی نے درخواست گزار وکیل سردار چرنجیت سنگھ چندرپال سے کہا کہ عدالت ان کی حساسیت کا احترام کرتی ہے لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے (کنگنا کے) بیانات کو جتنا زیادہ عام کیا جائے گا، وہ اتنی ہی زیادہ ان کی مدد کریں گے۔

...مزید دیکھیں
امر جوان جیوتی کو بجھانا افسوسناک: کانگریس

امر جوان جیوتی کو بجھانا افسوسناک: کانگریس

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے ملک کے لیے جان دینے والے فوجیوں کی یاد میں جلائی جانے والی امر جیوتی کو بجھانے کے حکومت کے اقدام کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس دوبارہ امر جوان جیوتی کو جلائے گی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ امر جیوتی جو ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے جلتی تھی، آج بجھادی گئی۔

...مزید دیکھیں
تریپورہ شمال مشرق  کی تجارتی راہداری بنے گا: شاہ

تریپورہ شمال مشرق کی تجارتی راہداری بنے گا: شاہ

اگرتلہ، 21 جنوری (یو این آئی) تریپورہ میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت کو پچھلے چار سالوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہرایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو شمال مشرق کا گیٹ وے اور بزنس کوریڈور بنانے کے لئے کام کر رہی ہے جمعہ کو یہاں ریاست تریپورہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وپلو کمار دیو حکومت کے تحت یہ ریاست ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستانی سپریم کورٹ    میں جسٹس  عائشہ ملک پہلی خاتون جج بن گئیں

پاکستانی سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک پہلی خاتون جج بن گئیں

اسلام آباد، 21 جنوری (یواین آئی) کافی کشمکش کے بعد آخر کار جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس گلزار احمد ان سے حلف لیں گے۔

...مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے سات وکٹوں سے جیت کر سیریز پر کیا قبضہ

21 Jan 2022 | 11:18 PM

پارل، 21 جنوری (یو این آئی) سلامی بلے باز ینیمن ملان (91) اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک (78) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 132 رنوں کی ابتدائی شراکت کی بدولت جنوبی افریقہ نے جمعہ کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

دیپیکاپاڈوکون کی فلم گہرائیاں کا ٹریلر ریلیز

دیپیکاپاڈوکون کی فلم گہرائیاں کا ٹریلر ریلیز

21 Jan 2022 | 6:47 PM

ممبئی، 21جنوری(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی آنے والی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ڈارکٹر شکن بترا کی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلیز ہوگیا ہے۔ اس فلم میں دیپکا پاڈوکون، سدھانت چترویدی، اننیا پانڈیا اور دھریہ کروا کے اہم کردار ہیں۔ فلم گہرائیاں کے ٹریلر میں دیپیکا اور سدھانت کے مابین کمسٹری کو لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ ٹریلر میں کئی کسنگ اور انٹی میٹ مناظر دکھائے گئے۔فلم میں دیپیکا پاڈوکون اور سدھانت چترویدی کے مابین ایکسٹر میریٹل افیئر دکھایا گیا ہے۔