image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 13:56 Hrs(IST)
National

رافیل پر سوالوں کے جواب اب بھی نہیں ملے :کانگریس

رافیل پر سوالوں کے جواب اب بھی نہیں ملے :کانگریس

نئی دہلی ،9اکتوبر(یواین آئی)فرانس سے منگل کے روز ہندستان کو پہلا رافیل جنگی طیارہ مل جانے کے باوجود کانگریس کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی صلاحیت کے تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہے لیکن اس سے متعلق بدعنوانی اور دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملک کونہیں ملے ہیں ۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا کو یہاں پریس کانفرنس میں اطلاعات ونشریات کےوزیرپرکاش جاوڈیکر کے اس تبصرہ کاجواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جس میں مسٹر جاوڈیکر نے رافیل ملنے پر فرانس میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے شسترپوجا کیے جانے کو کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے ’تماشا‘ بتایاتھا۔
انھوں نے کہاکہ وزیردفاع کے ’شسترپوجا ‘کیے جانے کی کسی نے مذمت نہیں کی بلکہ مسٹر کھڑگے کے اس تبصرے کے پیچھے اشارہ رافیل طیاروں کو ہندستان کو سونپنے میں تاخیر ہونے ،انکی تعداد 136سے کم کرکے 36کرنے اور اس سودے میں ہوئی بدعنوانی سے جڑے سوالوں سے توجہ ہٹانے کے سلسلہ میں تھا۔
ترجمان نے کہاکہ رافیل ضروری ہے اور اس میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہے اور نہ ہی طیاروں کے معیار اور انکی خصوصیات کے تعلق سے کسی طرح کے سوال کیے جارہے ہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ان طیاروں کی خرید میں تاخیر کےلیے ذمہ دار کون ہے ۔اس سودے میں بدعنوانی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کس نے کی ۔اس سب سوالوں کے جواب ابھی ت نہیں ملے ہیں ۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image