NationalPosted at: Jun 9 2023 7:00PM مودی تریویند راوت کو بی جے پی سے باہر کریں: کانگریس
نئی دہلی،9جون (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتاکر جمہوریت کی توہین کی ہے اس لئے وزیر اعظم مودی کو ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں فورا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے نکال کر باہر کرنا چاہئے کانگریس کے سیکریٹری ویبھو والیا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی ایک طرف عالمی سطح پر اپنی تصویر چمکانے کے لئے گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھاتے ہیں اور دوسری طرف اپنی پارٹی کے لیڈروں سے گاندھی جی کی توہین کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو گاندھی جی کی توہین کرنے والے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی کے خلاف فوری کاروائی کرکے بتانا چاہئے کہ وہ سچ میں گاندھی کومانتے ہیں۔ گاندھی جی کو توہین کرنے والے مسٹر راوت کے خلاف اگر کاروائی نہیں ہوتی ہے تو مسٹر مودی کو گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھانے اور ان کے سلسلے میں تقریرکرنا بند کرنا چاہئے ۔
کانگریسی لیڈر نے کہا یہ پہلی بار نہیں ہے جب بی جے پی کے لوگ گاندھی جی کی توہین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس سے پہلے سال2019میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر نے بھی مسٹر راوت کی طرح گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر مسٹر مودی نے کہا تھا، ”میں کبھی دل سے انہیں معاف نہیں کروں گا۔“ حیرت کی بات ہے کہ ان کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں نمبر دو کا مقام رکھنے والے وزیر داخلہ امت شاہ نے 2017میں گاندھی کو’چالاک بنیا‘کہا تھا ۔ جس شخص نے آزادی کی لڑائی کے دوران تمام مذہبوں اور برادیوں کو ایک کرنے کا کام کیا اس کے لئے توہین کرنے والے ذات پات کے الفاظ کے استعمال سے بڑی توہین کیا ہو سکتی ہے۔
مسٹر والیا نے کہابی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے ایک نیوز چینل کے ڈیبٹ میں مسٹر مودی کو ’ملک کا باپ‘ بتایا تھا۔ آسام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کامکھیاپرسادنے 2017میں کہا تھا کہ دین دیال اپادھائے کے نظریہ کے بارے میں جانے کے بغیر لوگوں کے دماغ میں گاندھی اور نہروجیسا’کچرا‘بھر دیا گیاہے۔ اسی طرح تقریبا تین سال پہلے سابق مرکزی وزیر اننت ہینگڑے نے گاندھی جی کی قیادت میں چلنے والی آزادی کی تحری کو ڈراما بتایا تھا۔
یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔