NationalPosted at: Mar 17 2018 7:14PM ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی کانگریس
نئی دہلی 17 مارچ (یواین آئی) کانگریس نے ملک میں تبدیلی کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ تمام ہم خیال جماعتوں کے ساتھ تعاون کے لئے عملی نقطہ نظر اختیار کیاجائے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
پارٹی کے رہنما ملکا ارجن كھڑگے نے پارٹی کے 84 ویں عمومی اجلاس میں سیاسی قرار داد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لانے والی کانگریس پارٹی ہی ہے۔ انهوں نے کہا کہ کانگریس کی شاندار تاریخ ہے اور یہ کثیر ثقافتی، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہے. پارٹی کے سینئر لیڈر راجیو ساتو نےقرار داد کی تایید کی ۔
سیاسی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک آمریت، تقسیم کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والی طاقتوں کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے چوراہے پر کھڑا ہے اور کانگریس ایسے وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتی ہے۔
جاری- یو این آئی- ص ا