NationalPosted at: Feb 18 2019 8:02PM ملک کے جذبات کے مطابق بیان دینا بہتر: کانگریس
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس نے پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ بیان کے تعلق سے پیر کو کہا کہ کسی بھی سیاسی کارکن کو عوامی زندگی میں رہتے ہوئے ملک کے جذبات کو ذہن میں رکھ کر اپنی بات کہنی چاہیے۔
کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ کانگریس ہو یا کوئی دیگر سیاسی پارٹی کا لیڈر ہو، عوامی زندگی میں رہنے والے ہر شخص کو یقینی طور پر ملک کے شہریوں کے جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے ہی بیان دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں رہتے ہوئے کوئی شخص کچھ بھی سوچےاور اظہار خیال کرے، سیاسی کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے حساب سے نہیں بلکہ ملک کے اجتماعی جذبات کے مطابق ہی اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ یہ اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے اور سبھی سیاسی کارکنان کو دائرے میں رہ کر ہی اپنی بات کہنی چاہیے۔
مسٹر سدھو نے پلوامہ حملے کے بعد کہا تھا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پورے ملک کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے۔ جو قصوروار ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہوتا۔ کوئی بھی راستہ بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر جم کر ان پر تنقید کی گئی اور ان کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔