image
Sunday, May 19 2019 | Time 15:01 Hrs(IST)
  • چندرابابونے دوسرے دن نئی دہلی میں قومی لیڈران سے دوسرے دور کی بات چیت کی
  • سڑک حادثہ میں تلگو اداکار زخمی
  • انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل
  • میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو کیلیفورنیا منتقل کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان میں فائرنگ کے دوران 9 افراد ہلاک
  • رکن اسمبلی منی رتن کےگھر کے باہر دھماکہ،ایک شخص ہلاک
  • ترنمول کانگریس نے وزیرا عظم کے کیدارناتھ دورے کی تشہیر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی
  • ممتا بنرجی نےدونظمیں لکھ کر عوام سے اپیل کی
  • نوجوان نے پاروتی ندی میں چھلانگ لگا کر کی خودکشی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • ہماچل میں 12 بجے تک 27 2 فیصد پولنگ
  • بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔
  • اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی
  • تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
National

مغربی بنگال میں تشدد کا سبب بی جے پی:کانگریس

مغربی بنگال میں تشدد کا سبب بی جے پی:کانگریس

نئی دہلی‘ 15مئی (یو این آئی)کانگریس نے مغربی بنگال میں منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہو ئے بی جے پی کو اس کا سبب بتایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔
کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی شاہ کی جوڑی ملک کے ثقافتی تنوع اور وفاقی ڈھانچے پر حملہ کررہی ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے ملک کے تقریباَہر ریاست میں ثقافتی تنوع کو نشانہ بنایا ہے اور وفاقی ڈھانچے کو منہدم کرنے کی کوشش کی ہے۔
مغربی بنگال کے تشدے کے دوران عظیم مصلح اور مفکر ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے ہر علاقے میں اسی طرح سے عظیم لوگوں کی توہین کی ہے۔ مسٹر شام کی ٹیم کے ایک رکن ایچ راجا نے کیرل میں عظیم مصلح پیریا ر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا او رپارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے ان کی اس حرکت کو درست قرار دیا تھا۔ اسی طرح سے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمہ کو چینئی میں بدرنگ کیا گیا اور پچھلے دنوں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پتلا کو گولی ماری گئی اور باپو کے قاتل ناتھو رام گوڈے کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اروناچل پردیش‘ اتراکھنڈ‘ گوا‘ میگھالیہ میں آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وہاں غلط طریقے سے حکومت قائم کی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیا اور جموں و کشمیر کے لئے منظور شدہ اسی ہزار کروڑ روپے کے پیکج میں سے صرف 31فیصد رقم ہی جاری کی۔ اسی طرح بہار کو سوا لاکھ کروڑ روپے کا پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن دو سال میں وہاں ایک پیسہ نہیں دیا گیا ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

نئی دہلی،19مئی(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کی ماؤں کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس انتخابات میں ان کا کردار بے حد اہم رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

کلکتہ 19مئی (یوا ین آئی)ہنگامہ آرائی کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال کے 9حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

حیدرآباد19مئی(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)جو جاریہ سال جولائی میں باوقار چندریان llمشن کی تیاری کررہا ہے،آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس کا منصوبہ رکھتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ، 19 مئی ( یواین آئی) گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

جموں، 19 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ریاض، 19 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے اتوار کو ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا دی کہ اگر دوسرے فریق نے جنگ شروع کی تو ریاض پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو کیلیفورنیا منتقل کرنے کا فیصلہ

19 May 2019 | 2:21 PM

واشنگٹن ،19مئی(یو این آئی)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے اپنی گنجائش میں کمی کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے میکسیکو کے لاکھوں تارکین وطن کو سرحدی علاقوں سے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

image