image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:24 Hrs(IST)
National

حکومت نے بغیر تیاری کے لگایا لاک ڈاؤن: سونیا

حکومت نے بغیر تیاری کے لگایا لاک ڈاؤن: سونیا

نئی دہلی، 2 اپریل (یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نےکورونا وائرس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 دن کے لاک ڈان کو بغیر تیاری کے لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دور اندیشی کا ثبوت نہیں دیا جس کے وجہ سے لاکھوں مزدورو بیکار ہوکر اپنے بال بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے اور پیدل ہی اپنےاپنے گھروں کو بھاگنے لگے۔
مسز گاندھی نے جمعرات کو یہاں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز یونٹ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب لاكھوں لوگو ں کا ہجوم اس طرح سڑکوں پر اترنا دل کوٹکڑے کردینے والے مناظر ہیں۔ انہوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بھوکے پیاسے پیدل اپنے اپنے گھروں کو نکلنے والوں کی مدد کے لئے آگے آنے والے لوگوں کو مبارک باد دی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد کارکن غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہے جن میں، کسان، کسان مزدور، چھوٹی چھوٹی صنعتوں، کاروباری مراکز اور دکانوں میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ان سیکٹرز کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے ان کی پرواہ کئے بغیر پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔
مسز گاندھی نے کانگریس ریاستی حکومتوں، پارٹی کی تمام اہم تنظیموں اور کارکنوں سے كووڈ -19 وبا کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کسی وبا کے لئے ملک، ریاست، نظریہ، سیاسی پارٹی، جنس، ذات یا عمر کی تمیز نہیں ہوتی ہے۔ اس کا ہمارے مستقبل پر برا اثر پڑتا ہے ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image