image
Thursday, Jun 20 2019 | Time 01:33 Hrs(IST)
  • نیوزی لینڈ چوتھی جیت کے ساتھ ٹاپ پر، جنوبی افریقہ مشکل میں
  • نیوزی لینڈ چوتھی جیت کے ساتھ ٹاپ پر، جنوبی افریقہ مشکل میں
National

کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا

کانگریس نے یوگی پر پابندی کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئي) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےا سٹار کمپینراور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر 72 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کی پابندی لگانے پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرے میں نفرت اور وحشت پھیلانے پر روک لگے گی۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسٹر آدتیہ ناتھ کے خلاف یہ پابندی کانگریس کی شکایت پر لگائی ہے۔ کانگریس اس کی تعریف کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس سے معاشرے میں نفرت اور وحشت پھیلانے والی تقریروں پر روک لگے گی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی اور مسٹر آدتیہ ناتھ کی تقریروں کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان پر بالترتیب 48 گھنٹے اور 72 گھنٹے تک انتخابی مہم پر روک لگا دی ہے۔ یہ پابندی کل سے نافذ ہو گی۔
مسٹر سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اچھی شروعات کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ کانگریس کی باقی شکایات پر بھی فوری طور پر کارروائی ہوگی۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجےوالا نے ایک ٹویٹ کیا کہ کیا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی کارروائی کرے گا؟۔ انهوں نے کہاکہ "الیکشن کمیشن نے پاز بٹن دبا دیا ہے اور نفرت پھیلانے والے پروپیگنڈے پر روک لگے گی۔
یو این آئي ۔م ش ۔ 1930

خاص خبریں
'ایک ملک ایک انتخاب' کے معاملے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی: مودی

'ایک ملک ایک انتخاب' کے معاملے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی: مودی

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرنے کے موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک کمیٹی قائم کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں   وزیر اعظم کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں

کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں

نئی دہلی, 19 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس، ترنمول کانگریس، ترنمول کانگریس ا ور بہوجن سماج پارٹی نے حصہ نہیں لیا۔

...مزید دیکھیں

دہلی میں بھی وزیر اعظم رہائشی اسکیم کا فائدہ ملے گا

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) دہلی میں وزیر اعظم کی رہائشی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں دہلی شہری سکونت بہتری بورڈ اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رہائشی محکمہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش، جنوبی کوریا کے چینلزہندوستان میں دیکھے جائیں گے

بنگلہ دیش، جنوبی کوریا کے چینلزہندوستان میں دیکھے جائیں گے

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ہندوستان میں سرکاری ڈیجیٹل ڈ ٹیلی ویژن پلیٹ فارم فری ڈش پر بنگلہ دیشی چینل بي ٹي وي ورلڈ اور جنوبی کوریا کا چینل کے بی ایس ورلڈ دیکھا جا سکے گا جبکہ ان ممالک میں دوردرشن کا بین الاقوامی چینل ڈی ڈی انڈیا نشر کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کمل ناتھ کے خلاف شکایت کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا: 1984

کمل ناتھ کے خلاف شکایت کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیا: 1984

چنڈی گڑھ،19جون(یو این آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے آج دعویٰ کیا کہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے مبینہ کردارہونے کے سلسلےمیں شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس بھیجا ہے اور کانگریس کے رہنما کے خلاف انصاف کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں پانچ طبی ٹیمیں بھیجے گا مرکز

بہار میں پانچ طبی ٹیمیں بھیجے گا مرکز

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے بہار میں دماغی بخار (چمکی بخار یا جاپانی انسیفلائٹس) کے علاج میں مدد کے لئے امراض اطفال کے ماہرین اور نیم طبی عملہ کی پانچ ٹیمیں فوری طورپر مظفر پور بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ہیڈکوارٹر میں راہل کا پچاسواں یوم پیدائش منایاگیا

کانگریس ہیڈکوارٹر میں راہل کا پچاسواں یوم پیدائش منایاگیا

نئی دہلی، 19جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بدھ کو اپنا یوم پیدائش پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں کارکنوں کے ساتھ منایا۔

...مزید دیکھیں

اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے تین لاکھ عہدوں کو جلد بھرا جائے گا: رمیش پوکھریا ل نشنک

19 Jun 2019 | 11:23 PM

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ترقی انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے کہا ہے کہ مرکزی یونیورسٹیوں میں خالی سات ہزار اسامیوں کے علاوہ ملک بھر کی ریاستوں کے كالجوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کے کوٹے کے تحت مخصوص تین لاکھ عہدوں کو جلد ہی بھرا جائے گا۔

نیوزی لینڈ چوتھی جیت کے ساتھ ٹاپ پر، جنوبی افریقہ مشکل میں

20 Jun 2019 | 12:35 AM

WC- LEAD S.AFRICA- NZبرمنگھم، 19 جون (یواین آئی) کپتان کین ولیمسن کی ناٹ آوٹ 106 رنز کی شاندار سنچری اننگز اور ان کولن ڈی گریڈهوم (60) کے ساتھ 91 رن کی بہترین شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو بدھ کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں چار وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں نو پوائنٹس کے ساتھ چوٹی کا مقام حاصل کر لیا۔

کرن راؤ کی آٹھ سال بعد بطور ہدایت کار واپسی، فیس بک انڈیاسے ملایا ہاتھ

19 Jun 2019 | 6:24 PM

نئی دہلی،19جون(یو این آئی) پیپلی لائیو اور تارے زمیں پر جیسی فلموں کی فلم ساز کرن راؤ نے آٹھ سال کے بعد بطور ہدایت کار واپسی کرتے ہوئے کہانی سنانے میں موبائل کی اہمیت ظاہر کرنے کے لیے فیس بک انڈیا سے ہاتھ ملایا۔

مرکزی وزیر پٹیل کے بیٹے کو پولس نے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا

19 Jun 2019 | 2:59 PM

نرسنگھ پور، 19 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ہوئی گولہ باری کے ایک معاملے میں آج گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل کے بیٹے پربل کو عدالت نے ایک دن کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

image