NationalPosted at: Aug 1 2020 6:25PM دلی میں کورونا ری کوری کی شرح 89 فیصد سے زیادہ
نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) راجدھانی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1118 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد سنیچر کے روز بڑھ کر 1.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 89 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دلی کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 3989 ہوگئی ہے۔
راجدھانی کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت مند ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران 1201 لوگ نے کورونا پر فتح حاصل کی ہے جس کے بعد صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1201 ہوگئی ہے۔ یعنی ری کوری کی شرح بڑھ کر 89.33 فیصڈ ہوگئی جو جمعہ کو 89.08 فیصد تھی۔
راجدھانی میں سرگرم معاملوں کی تعداد اب 10596 رہ گئی ہے جو جمعہ کو 10705 تھی۔
واضح رہے کہ پیر کو دلی میں 20 جولائی کے بعد کورونا کے معاملے پھر سے ایک ہزار سے کم آئے۔ 20 جولائی کو 54 دن بعد پہلی بار ایک ہزار سے کم 957 معاملے آئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔