NationalPosted at: Oct 19 2020 9:21PM دہلی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں پھر سے بہتری
نئی دہلی ،19اکتوبر(یواین آئی)راجدھانی میں پیر کو کورونا وائرس سے انفکشن کے 2154نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 3لاکھ 33ہزار کے پار پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح میں اضافہ درج کیاگیاہے جس سے زیرعلاج مریضوں کی تعدادمیں کمی آئی ہے ۔
دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق راجدھانی میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3لاکھ 33ہزار 171ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 2845مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک کل 3لاکھ 4ہزار 561مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 91اعشاریہ 41فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اتوار کو 91اعشاریہ 14فیصدتھی ۔
اسی مدت میں کورونا سے مزید 31مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6040ہوگئی ہے ۔
دہلی میں پچھلے 24گھنٹے میں 36445لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں متاثرین کی تعداد 5اعشاریہ 91فیصدرہی ۔یہاں وائرس کے کل 40لاکھ 26ہزار 883نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔راجدھانی میں فی 10لاکھ پر جانچ کا اوسط 2لاکھ 11ہزار 941ہے ۔دہلی میں کل جانچ میں متاثرین کی شرح 8اعشاریہ 27فیصدپائی جارہی ہے ۔
یواین آئی۔ایف اے