NationalPosted at: May 26 2020 7:48PM دہلی میں کورونا سے 288 ہلاکتیں، 14465 متاثرین
نئی دہلی، 26 مئی(یواین آئی)راجدھانی میں عالمی وبا کووڈ19 کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 412 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے منگل کو جاری انفیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق 412 نئے معاملوں کے ساتھ مجموعی طور سے ان کی تعداد بڑھ کر 14465 ہوگئی ہے۔ اس دوران بارہ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 288 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 660 معاملے سامنے آئے تھے اوراتوارکو ریکارڈ 30 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔
دہلی ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کے اعدادوشمار کے مطابق فی الحال وائرس کے سرگرم معاملے 7223 ہیں۔ اس دوران 183 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور اب تک 6954 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔
دہلی میں کورونا کے لئے بنائے گئے اسپیشل کووڈ اسپتالوں میں 2002 مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ ان میں سے 185 آئی سی یو میں اور 27 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سب سے زیادہ متاثر 591 لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) میں بھرتی ہیں جس میں 23 آئی سی یو میں ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) دہلی اور جھجر میں مجموعی طور سے522 متاثروں کا علاج جاری ہے۔ ان میں 18 آئی سی یو اورآٹھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا