NationalPosted at: May 30 2020 9:43PM دہلی میں کورونا کے سب سے زیادہ 1163نئے معاملے
نئی دہلی، 30جون (یو این آئی) راجدھانی میں کورونا وائرس خطرناک شکل اختیا ر کرتا جارہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں اس کے ریکارڈ 1163معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 18ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اس دوران 18مریضوں کی موت سے مرنے والو ں کی تعداد بڑھ کر 416پر پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کی دیر شام جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں وائرس کے 1163معاملے سامنے آنے کے ساتھ مجموعی تعداد 18549پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہاکہ دہلی میں وائرس سے 8075لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 10058معاملے فعال ہیں۔ جمعہ کو متاثرین کے 1106 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2021