RegionalPosted at: May 31 2020 10:34PM کووڈ۔19: ہریانہ میں ایک دن میں 168نئے معاملے سامنے آئے، 77ٹھیک ہوئے
چندی گڑھ، 31مئی (یو این آئی) ہریانہ میں آج کورونا وائرس کے 168مریض ملے جبکہ 77مریض ٹھیک ہوئے۔
ہریانہ حکومت کے محکمہ صحت کے یہاں جاری بلیٹن کے مطابق سامنے آئے نئے معاملات میں 97گروگرام سے، 28فرید آباد سے، بھوانی سے 20، حصار سے نو، انبالہ اور کروکشیتر سے چار چار، کرنال اور نارنول سے دو دو، پلول اور پانی پت سے ایک ایک معاملہ شامل ہے۔
بلیٹن کے مطابق آج77مریض ٹھیک ہوگئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ٹھیک ہونے والے مریضوں میں بھی سب سے زیادہ 60مریض گروگرام سے ٹھیک ہوئے۔ فریدآباد کے 15 مریض ٹھیک ہوئے اور سونی پت کے دو مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس گئے۔
اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے ہریانہ میں فعال معاملات یعنی زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ وہوکر1023 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 20لوگوں کی اب تک اس بیماری سے موت ہوچکی ہے جبکہ وبا پھیلنے سے اب تک 2091لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 1048مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2045