NationalPosted at: Mar 30 2020 9:04PM ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز، چار مریضوں کی موت
نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے 92 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہوگئی ہے جبکہ چار مریضوں کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے کل 106 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور چھ مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ اسی سے لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینس پر سختی سے عمل درآمد کروائے جانے کے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 99 مریض پوری طرح ٹھیک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لَو اگروال نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ جن چار مریضوں کی موت ہوئی ہے، ان کی عمر زیادہ تھی حالانکہ ان کے کورونا وائرس کے مریض سے رابطے میں آنے کی کوئی تفصیل نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو دیھتے ہوئے حکومت کی توجہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں پر ہے۔ تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سروِلانس پررابطہ ٹریسنگ جیسی کوشش پر زیادہ زور ہے۔ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد پر سخت توجہ دی جارہی ہے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔