image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:20 Hrs(IST)
International

کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی

کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان سے مسافر پروازوں پر  پابندی عائد کردی

دبئی، 23 اپریل (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان میں کورونا کے بے تحاشہ بڑھتے معاملات کے پیش نظر کینیڈا نے دونوں ممالک کے مسافر پروزاوں کو 30 روز کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ قدم عارضی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے ہندوستان اور پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کو 30 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں میں کووڈ ۔19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان اور ہندوستان سے کینیڈا آنے والے مسافروں میں کووڈ۔ 19 کے زیادہ کیسز پائے جانے کے معاملے کے پیش نظر میں ہندوستان اور پاکستان سے کینیڈا آنے والی تمام تجارتی اور نجی مسافر پروازوں کو 30 دن کے لیے معطل کر رہے ہیں‘۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک عارضی اقدام ہے جبکہ ہم سامنے آنے والی صورتحال کا جائزہ لے رہیں ہیں اور آگے بڑھتے ہوئے مناسب اقدامات کا تعین کررہے ہیں‘۔یہ پابندی جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے نافذ العمل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی جس میں بالخصوص ویکسین، ذاتی حفاظتی سامان اور دیگر ضروری سامان کی شپمنٹس شامل ہیں۔
عمر الغابرا نے کہا کہ فی الحال کینیڈا اور برازیل کے درمیان کوئی طے شدہ پروازیں نہیں ہیں تاہم ’اگر صورتحال خراب ہوگی تو ہم دیگر ممالک کے سفر پر پابندی عائد کرنے میں دیر نہیں کریں گے‘۔
وزیر صحت پیٹی حاجدو نے کہا ہے کہ کینیڈا پہنچنے والے صرف 1.8 فیصد مسافروں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہندوستان سے کینیڈا آنے والے تمام مثبت کیسز میں سے نصف سے زیادہ ہندوستان سے آنے والی پروازوں کے تھے جبکہ اسی طرح کیسز پاکستان سے آنے والوں میں بھی سامنے آرہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت زیادہ تعداد ہے، ہندوستان میں کیسز کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ پابندی بالکل درست ہے جبکہ ہمارے سائنسدان اور محققین خطے میں کیسز کی شرح کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔
ہیلتھ کینیڈا کے اعداد و شمار میں ٹورنٹو اور وینکوور جانے والی دہلی سے 18 اور لاہور سے دو پروازوں میں کم از کم ایک مسافر میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔کینیڈا نے گزشتہ دسمبر میں کووڈ کے مختلف اقسام کے پھیلاؤ کے خدشات پر برطانیہ سے پروازوں کو مختصر طور پر معطل کردیا تھا۔
قبل ازیں جمعرات کو پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی تھی جس میں حکومت سے ہندوستان اور برازیل سمیت کورونا ہاٹ اسپاٹس سے غیر ضروری پروازوں پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں پہلے ہی ہندوستان میں سامنے آنے والے وائرس کی اقسام کے درجنوں کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کینیڈا جانے والے تمام مسافروں کو پہلے ہی 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے پابند ہیں جبکہ بین الاقوامی پرواز میں سوار ہونے سے قبل انہیں ایک منفی کورونا ٹیسٹ پیش کرنا ہوتا ہے جبکہ دوسرا منفی ٹیسٹ کینیڈا پہنچنے پر پیش کرنا ہوتا ہے۔
انفیکشن کی تیسری لہر کے دوران کینیڈا میں گزشتہ روز 9 ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 276 ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک ملک میں 23 ہزار 812 اموات بھی ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں وائرس کے پھیلاؤ میں شدید تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں کیسز 3 لاکھ سے زائد رپورٹ کیے گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image