نئی دہلی، 31مئی (یو این ائی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے معاملات جرمنی اور فرانس سے زیادہ ہوگئے ہیں اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندستان آج ساتویں مقام پر پہنچ گیا۔
’کووڈ19انڈیاڈاٹ اوآر جی‘ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کووڈ۔19کے ایک لاکھ 89ہزار سے زیادہ معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔آج صبح یہ اعداد و شمار 1,82,143تھا۔ اب تک مجموعی طورپر 91,015مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 5,390لوگوں کو بچایا نہیں جاسکا دیگر 93,349مریض ابھی زیرعلاج ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق جرمنی میں ایک لاکھ 83ہزار اور فرانس میں ایک لاکھ 88ہزار سے زیادہ مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تین دن پہلے ہی ہندستان ترکی کو پیچھے چھوڑ کر نویں نمبر پر پہنچا تھا۔ آج وہ اس معاملہ میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا۔
پوری دنیا میں کووڈ۔19کے اب تک 61لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں۔ ان میں 17,73لاکھ معاملے صرف امریکہ سے ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل (4.98لاکھ)، روس (4.05لاکھ)، برطانیہ (2.76لاکھ)، اسپین (2.39لاکھ) اور اٹلی (2.32) کا نمبر ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2217