image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 19:55 Hrs(IST)
National

ملک کی 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم ہوئے کورونا کے ایکٹو کیسز

ملک کی 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم ہوئے کورونا کے ایکٹو کیسز

نئی دہلی ، 25 اکتوبر (یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ تمام 26 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں۔ آج یہاں جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زائد 3724 ، کرناٹک میں 2734 اور آسام میں 2692 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں جبکہ دہلی ، گجرات ، ہریانہ ، کیرالا ، لداخ ، منی پور ، میزورم ، سکم اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 50،129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 78.64 لاکھ ہوگئی ہے ۔ فی الوقت ملک میں کورونا کے 6،68،154 ایکٹو کیسزموجود ہیں اور اب تک 70.78 لاکھ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ کورونا سے اب تک 1،18،534 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔
اتوار کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے ۔
ریاستیں ................ایکٹو کیسز ........ صحت یاب ...... موت
انڈومان نکوبار ...... 199 .......... 3968 ....... 58
آندھرا پردیش ............ 31469 ..... 765991 ... 6566
اروناچل پردیش ... 2397 ........ 11781 ....... 33
آسام ............... 20271 ...... 182794 ..... 902
بہار ................ 10459 ...... 199757 .... 1042
چندی گڑھ ............. 674 ......... 13087 ....... 216
چھتیس گڑھ ......... 23899 ...... 148899 ..... 1793
دادرا اور نگر حویلی
دمن ودیو ..... 50 ........... 3173 ........... 2
دہلی ............. 26467 ...... 319828 ....... 6225
گوا ............... 2692 ........ 38769 ......... 570
گجرات ............. 13965 ...... 148448 ...... 3679
ہریانہ .......... 10148 ...... 145196 ...... 1720
ہماچل پردیش ... 2605 ........ 17318 ........ 290
جموں کشمیر ..... 7680 ........ 82219 ........ 1430
جھارکھنڈ .......... 5966 ........ 92598 ........ 864
کرناٹک .......... 86768 .... 700737 ...... 10873
کیرل ............ 97520 ...... 287261 ...... 1306
لداخ ............ 790 .......... 5052 .......... 71
مدھیہ پردیش ...... 11477 ....... 151946 .... 2875
مہاراشٹر ......... 140702 ..... 1455107 .... 43152
منی پور ........... 4165 ......... 12719 ........ 138
میگھالیہ ......... 1574 ......... 7228 ........... 80
میزورم ......... 249 .......... 2198 ............. 0
ناگالینڈ ....... 1817 ......... 6668 ............ 30
اڈیشہ ........ 16322 ....... 262031 ...... 1229
پڈوچیری ......... 3912 ......... 29614 ........ 586
پنجاب .......... 4277 ......... 122256 ..... 4107
راجستھان ...... 17100 ....... 165496 ...... 1826
سکم ....... .... 266 ........... 3490 .......... 63
تمل ناڈو .... 31787 ..... 663456 ....... 10893
تلنگانہ ....... 19465 .... 210480 ........ 1307
تریپورہ .......... 1992 ....... 27886 ......... 343
اتراکھنڈ ..... 4542 ....... 54629 ......... 984
اتر پردیش ..... 27681 ..... 433703 ...... 6854
مغربی بنگال ..... 36807 ..... 302340 ....... 6427
مجموعی.......... 668154 ... 7078123 .... 118534
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image