NationalPosted at: Apr 8 2020 9:22PM كووڈ -19: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سیکریٹری سطح کی بات چیت
نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی) ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کی وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے سلسلے میں آج یہاں بات چیت کی جن میں ضروری ادویات اور آلات کی دستیابی اور تشخیص اور علاج و معالجہ کے طریقوں کے متعلق تبادلے شامل ہیں ۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیکریٹری خارجہ هرشورددھن شرنگلا نے امریکی وزیر نائب وزیر اسٹیفن ای بيگن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان چار اپریل کو اور وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپيو کے درمیان چھ اپریل کو ہوئی بات چیت کی اگلی کڑی میں یہ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر شرنگلا اور مسٹر بيگن نے كووڈ -19 کے پھیلاؤ اور اس سے پیدا شدہ چیلنجوں کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی ۔ دونوں فریقوں نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے نئی تشخیصی طریقوں کےفروغ اور ضروری ادویات اور آلات کی دستیابی اور علاج و معالجہ کے طریقوں کے تبادلے کوفروغ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی ۔
یواین آئی ۔ ک ج