image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:16 Hrs(IST)
National

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، تقریباً چار ہزار افراد صحتیاب

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، تقریباً چار ہزار افراد صحتیاب

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ملک میں مسلسل دو دنوں سے وائرس کے نئے کیسز میں جزوی طور پر کمی اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں وائرس کے 6387 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستان اس وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں پوری دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس کے 6387 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اس مدت میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں 64426 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظمام علاقوں میں اب تک اس سے 151767 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4337 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 83004 فعال کیسز ہیں۔ ایک دن پہلے6535، پیر کے روز 6977، اتوار اور ہفتے کے روز علی الترتیب 6767 اور 6654 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپا کیا ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 54758 ہو گئی ہے۔ ریاست اس مہلک وائرس سے اب تک 1792 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 16954 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی، ایم اے۔

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image