image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:41 Hrs(IST)
National

ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز ، 56383 صحت یاب

ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز ، 56383  صحت یاب

نئی دہلی، 13 اگست ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، وہیں سب سےزائد 56،383 افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں  مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66،999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23،96،638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56،383 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16،95،982 لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47،033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں۔
ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے ۔
کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہا راشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1040 کم ہو کر 1،47،820 ہوگئی اور 344 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 18،650 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 13،408 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 381843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسزاسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 2828 بڑھنے سے ایکٹو کیسز 90،425 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2296 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،وہیں 6676 افراد کی صحت یابی سے مجموعی طور پر 1،61،425 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image