image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:57 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے پھر سے کم ہوئے

ملک  میں  کورونا کے سرگرم معاملے پھر  سے کم ہوئے

نئی دہلی، 21 نومبر(یواین آئی) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں میں 4047 کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 4,39,747 رہ گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سرگرم معاملوں میں مسلسل کم آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد آگئی ہے۔
وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46,232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 49,715 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جسے ملا کر مجموعی طور سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 84.78 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس مدت میں 564 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 1,32,726 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہوکر 1.46 ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سرگرم معاملوں میں سب سےزیادہ کمی دہلی میں آئی ہے۔ راجدھانی میں سرگرم معاملوں میں 2,285 کی کمی آئی ہے جس کے بعد یہ تعداد 40,936 رہ گئی ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

گندم کے اسٹاک کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنا لازمی ہے

29 Mar 2024 | 3:51 PM

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گندم کے تاجروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے خوردہ فروشوں اور پروسیسنگ کمپنیوں کو جمعہ کے روز یہ ہدایت دی ہے کہ وہ فوڈ سیفٹی مینجمنٹ کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کو روکیں۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

29 Mar 2024 | 3:19 PM

ویلنگٹن، 29 مارچ (یو این آئی) کپتان حیدر نائٹ کی 35 رنز کی اننگز اور نیٹ ساویر برنٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4 -1 سے جیت لی۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image